یمن میں کورونا کے خلاف جنگ کی اعلی کمیٹی نے اس ملک میں کورونا بیماری سے متاثرہ اور ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کے بارے میں تازہ ترین اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، مشرقی یمن کے صوبہ ’حضرموت‘ میں کورونا سے دو مزیر اموات کے ساتھ ملک میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 304 افراد تک پہنچ گئی۔ جبکہ مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد 1128 ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ نے قبل ازیں خبردار کیا تھا کہ یمن کے جنگ زدہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلنا ملک کے نظام صحت کو بطور کلی درہم برہم کر دے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲